سبق۱: معائنے کا تعارف

موضوع۱: معائنے کے اصول

اس موضوع میں، ہم معائنے کے عمل کے اصولوں کے بارے میں جانیں گے اور دیکھیں گے کہ معائنے کا عمل کس طرح ملکی زراعت کا تحفظ کرتا ہے اور بین الاقوامی طور پر محفوظ تجارت کو یقینی بناتا ہے۔

مقاصد:

  • شرکا معائنے کے عمل کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کریں گے۔
  • شرکا نشاندہی کریں گے کہ معائنہ، برآمدات اور درآمدات، دونوں کے لئے نباتاتی حفظان صحت کی کوششوں میں معاونت کرتا ہے۔

جب نباتات کے تحفظ عامہ کے موضوع پر بات چیت کر رہے ہوں، تو بہت سے لوگ فوری طور پر معائنے انجام دینے کے بارے میں سوچتے ہیں کیوں کہ یہ پیسٹ رسک میں کمی کے سب سے زیادہ عام طریقوں میں سے ایک ہے ۔ یہ عام ہے کیوں کہ یہ پیسٹ رسک میں کمی کے سب سے زیادہ موثر طریقوں میں سے ایک ہے جب یہ ایک سسٹمیٹک اپروچ (systematic approach) کے ایک حصے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ معائنہ ہی کموڈٹی کا جسمانی طور پر (فزیکلی) جائزہ لینے کا واحد شرطیہ موقع ہے۔

آئی ایس پی ایم ۲۳ (ISPM 23) کے مطابق "معائنہ" کی اصطلاح بناتات، نباتاتی پروڈکٹس، اور دیگر ریگولیٹ کی گئی درآمد/برآمد کے لئے اشیا کی کسی بھی کھیپ میں درکار نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کی تعمیل کی تصدیق کے لئے انجام دیا جانے والا کسی بھی طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہے۔ لہٰذا، معائنہ کرنے کا سارا مقصد اس کی تصدیق کرنا ہے کہ قبل اس کے کہ معائنہ ہوتا ہے، تجارتی شراکت داروں کی جانب سے درکار نباتاتی حفظان صحت کے تمام اقدامات کامیابی کے ساتھ کر لئے گئے ہیں۔ معائنے کے بعد قائم کی گئی نباتاتی حفظان صحت پر عملدرآمد کی سطح تعین کرتی ہے کہ آیا کھیپ قبول کرلی جائے گی، روک لی جائے گی، مسترد کر دی جائے گی، یا معائنے کے بعد مزید تحقیقات کی ضرورت ہوگی۔ یہ فیصلہ معائنہ مکمل کرنے بعد کیا جاتا ہے اور اس کا اطلاق درآمد اور برآمد کی گئی اشیا دونوں پر ہوتا ہے۔

برآمد کی گئی اشیا کے لئے، ایک نباتاتی حفظان صحت معائنہ اور سرٹیفکیشن، برآمد کے پوائنٹ تک نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل یقینی بناتا ہے۔ جب ایک دفعہ معائنے کے طریقہ کار تصدیق کرتے ہیں کہ کھیپ نباتاتی حفظان صحت کی تمام شرائط کے ساتھ مطابقت میں ہے، تو اس کے بعد کھیپ حفظان صحت سرٹیفکیٹ اور برآمد کے قابل ہوجاتی ہے۔ اگر یہ شے مطابقت میں نہیں ہے تو پھر یہ کھیپ میں رہ سکتی ہے یا برآمد کی جاسکتی ہے۔ اگر یہ برآمد کردی جاتی ہے، تو اس کے بعد بھی برآمد کرنے والے ملک کو درآمد کرنے والے ملک کی شرائط کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر کھیپ درآمد کرنے والے ملک میں نافذ العمل نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کے بغیر پہنچتی ہے ، تو پھر درآمد کرنے والا ملک شپمنٹ کو مسترد کر سکتا ہے یا دوسری شرائط کی پیروی کرسکتا ہے، جیسے کہ ایک نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ طلب کرنا۔

banner

درآمد کی گئی اشیا کے لئے، معائنہ تصدیق کرتا ہے کہ کھیپ کو ملک میں داخلے کی اجازت دیئے جانے سے پہلے، کھیپ نباتاتی حفظان صحت کی تمام شرائط کے ساتھ مطابقت میں تھی۔ اگر توجہ طلب پیسٹس شپمنٹ پر موجود ہیں تو معائنہ ممکنہ پیسٹ کے خطرات کے خلاف آخری دفاع ہے۔

banner

کسی بھی دی گئی کھیپ کے لئے درکار نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کی اقسام، ہر ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط پر انحصار کرتے ہوئے بہت زیادہ مختلف ہوتی ہیں۔ لہٰذا، معائنے کے طریقوں میں نہ صرف کھیپ کا بصری موائنہ شامل ہوتا ہے، بلکہ دستاویزات کا جائزہ لینا، اور کھیپوں کی شناخت اور درست حالت چیک کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ تین حصوں پر مشتمل اپروچ یقینی بناتی ہے کہ ہر قسم کا نباتاتی حفظان صحت کا اقدام کامیابی کے ساتھ نافذ العمل کیا جا چکا ہے۔

banner1

اس موضوع میں، ہم نے معائنے کے عمل کے اصولوں پر بات چیت کی۔ برآمد کی گئی اشیا کے لئے، ایک نباتاتی حفظان صحت معائنہ اور سرٹیفکیشن، برآمد کے پوائنٹ تک نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل یقینی بناتا ہے۔ درآمد کی گئی اشیا کے لئے، معائنہ تصدیق کرتا ہے کہ کھیپ کو ملک میں داخلے کی اجازت دیئے جانے سے پہلے، کھیپ نباتاتی حفظان صحت کی تمام شرائط کے ساتھ مطابقت میں تھی۔ معائنے کا عمل داخلی زراعت کا تحفظ کرتا ہے اور بین الاقوامی طور پر محفوظ تجارت کو یقینی بناتا ہے۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔