سبق۱: معائنے کا تعارف
موضوع ۲: معائنے کے ذریعے نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کو فروغ دینا
اس موضوع میں، ہم جانیں گے کہ معائنے کس طرح نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کو فروغ دیتے ہیں۔ معائنے آگاہ کر سکتے ہیں یا ایک دوبارہ جانچے گئے پیسٹ رسک انالیسز (پی آر اے PRA) اور/یا پیسٹ سے پاک علاقوں کی حمایت تک لے جا سکتے ہیں۔ مزید برآان، نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن تقاضا کرتی ہے کہ معائنے مکمل کئے جانے چاہئیں۔
مقاصد:
- شرکا وضاحت کرنے کے قابل ہو سکیں گے کہ معائنے کس طرح نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل سے آگاہ کرتے ہیں۔
چونکہ معائنے کا مقصد نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کی تصدیق کرنا ہے، تمام پیسٹ رسکس میں کمی کرنے کے لئے یہ واضح طور پر ایک اکیلا طریقہ نہیں ہے۔ معائنے صرف زرعی پیسٹس کے داخلے کے رسک کو کم کرتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ پیسٹ رسک میں کمی کے لئے سابقہ کارروائیاں کامیابی کے ساتھ کی جا چکی ہیں۔ تاہم، معائنے پیسٹ رسک اسیسمنٹ اور مینجمنٹ (Pest Risk Assessment and Management) کی کوششوں کے کسی بھی نظام کا ایک انتہائی اہم جزو ہے۔ مندرجہ ذیل عام طریقوں میں سے چند ایک ہیں کہ جن کے ذریعے ایک سسٹم کے اندر معائنے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لئے مندرجہ ذیل تین طریقوں سے آگاہی کریں کہ معائنہ کس طرح بڑے نباتاتی حفظان صحت کے تحفظ کے سسٹم کو مضبوط بناتا ہے۔
اس موضوع میں، ہم نے بات چیت کی کہ معائنے کس طرح نباتاتی حفظان صحت کی تعمیل کو فروغ دیتے ہیں۔ معائنے ایک پیسٹ رسک انالیسز (پی آر ایز PRAs) کو آگاہ کر سکتے ہیں، ایک موجودہ پی آر اے (PRA) کو دوبارہ جانچے کے لئے ایک ملک کو ہوشیار کر سکتے ہیں اور/یا پیسٹ سے پاک علاقوں کے قیام اور برقرار رکھنےکی حمایت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن (Phytosanitary Certification) تقاضا کرتی ہے کہ معائنے مکمل کئے جانے چاہئیں۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔