سبق ۲: معائنہ انجام دینے کے اصول
موضوع ۱: معائنے کے عام طریقہ کار
اس موضوع میں، ہم ہر معائنے کے دوران عام طور پر اٹھائے جانے والے تین اقدامات پر بات چیت کریں گے۔ وہ تین اقدمات ہیں (۱) دستاویزات کا جائزہ لینا، (۲) شپمنٹ کی شناخت اور درست حالت میں ہونے کی تصدیق کرنا، اور (۳) پیسٹس کے لئے جسمانی/فزیکل معائنہ انجام دینا۔
مقاصد:
- شرکاء زیادہ تر معیاری معائنوں کے لئے عام مطلوبہ طریقوں کی وضاحت کریں گے۔
اگرچہ ہر کموڈٹی کے لئے معائنے کا طریقہ منفرد ہے، لیکن معائنے کی ہر صورتحال کے لئے عام طریقہ کار موجود ہیں۔ نیچے زیادہ تر معیاری معائنوں کے لئے تین عام اقدامات ہیں۔
اس عمل میں تین اقدامات کسی کموڈٹی کا معائنہ کرنے کے لئے معیاری طریقہ ہیں۔ بعض صورتوں میں، ایک فیصلہ سازی میں مدد کے لئے اضافی ٹولز استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
وسائل سیکشن پر جائیں اور فیصلے کا چارٹ پرنٹ کریں۔ فیصلے کا چارٹ آپ کے اپنے معائنے میں راہنمائی میں آپ کی مدد کرے گا۔ جب آپ اگلے موضوع میں مثالوں کو دیکھیں گے تو آپ کو فیصلے کے چارٹ کی ضرورت ہوگی۔
اس موضوع میں، ہم نے ہر معائنے کے دوران عام طور پر اٹھائے جانے والے تین اقدامات پر بات چیت کی۔ وہ تین اقدمات ہیں (۱) دستاویزات کا جائزہ لینا، (۲) شپمنٹ کی شناخت اور درست حالت میں ہونے کی تصدیق کرنا، اور (۳) پیسٹس کے لئے جسمانی/فزیکل معائنہ انجام دینا۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔