ماڈیول ۱۱ میں خوش آمدید

جوزف ڈیوگ ولو

جوزف ڈیوگ ولو(Joseph Deugwillo) ایک ماہر زراعت ہے جو ریورڈیل(Riverdale)، میری لینڈ (Maryland) میں کوارنٹائن پالیسی(Quarantine Policy)، انالیسز(Analysis) اور سپورٹ(Support) (کیو پی اے ایس) (QPAS) پر سٹاف تعینات ہے۔ یہ یقینی بناتے ہوئے کہ تجارت اور ضابطہ کاروں، دونوں کی جانب سے زرعی تحفظات کا نفاذ کیا جاتا ہے، وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ سے گزرنے والی پودوں کی پروڈکٹس کیلئے روزانہ کے افعال میں مدد دیتا ہے۔ داخلی زراعت میں بیماریوں یا بدیشی کیڑوں کے متعارف ہوجانے کے رسک کو کم کرتے ہوئے، یہ تجارتی شراکت داروں کو سارے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نباتاتی پروڈکٹس کی نقل و حرکت کے قابل بناتا ہے۔ کیو پی اے ایس (QPAS) میں کام کرنے سے پہلے، اس نے یو ایس ڈی اے کے اندر دوسرے پروگرامز پر کام کیا، جن میں پری کلیئرنس اینڈ آف شور پروگرامز (پی او پی) (Preclearance and Offshore Programs - POP) شامل ہے، جس کا بنیادی کام نباتاتی کموڈٹیز کا نباتاتی پیسٹس اور بیماریوں کا پتہ چلانے کی خاطر بیرون ملک معائنہ کرنا ہے، قبل اس کے کہ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کو ترسیل کی جاتی ہیں۔ جوزف نے یونیورسٹی آف میری لینڈ، کالج پارک سے پڑھا، جہاں سے اس نے ماحولیاتی سائینس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (Environmental Science and Geographic Information Systems)، دونوں میں، ڈگری حاصل کی۔

جب آپ وڈیو دیکھ لیں گے، تو آپ اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو میں سبق ۱ پر جا کر ایس پی ایس کورس کا آغاز کر سکتے ہیں، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست سبق ۱ پر جا سکتے ہیں۔